مدرسہ کا تعارف

جامعۃ الزہراء پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں الصادق کمپلیکس جی نائن ٹو میں واقع ہے. یہاں درس و تدریس کا آغاز 1993ء سے ہوا. طالبات پاکستان کے مختلف شہروں حتیٰ کہ بیرون ملک سے بھی تحصیل علم کے لیے آتی ہیں. اب تک جامعۃ الزہراء سے متعدد گروپس فارغ التحصیل ہو کر ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک میں بھی تبلیغ و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سرپرست اعلیٰ: جامعۃ الزہراء کے سرپرست اعلیٰ حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد شفا نجفی صاحب جو کہ امام جماعت و جمعہ مسجد و امام بارگاہ الصادق ہیں. جنکی سرپرستی میں جامعہ علمی و تربیتی امور کو بصورت احسن انجام دے رہا ہے۔

مدیر: مدرسہ کی مدیرۂ محترم خانم نصرت زہراء جعفری ہیں جو کہ فاضلہ قم المقدس اور مروجہ تعلیم میں ایم_ اے عربی و انگلش ہیں جو بہترین مبلغۂ دین ہونے کے ساتھ ساتھ قاریہ مفسرۂ و حافظہ قرآن اور مختلف عربی و غیر عربی مضامین کی استاد بھی ہیں. مدرسۂ ھذا کے علاوہ خانۂ فرھنگ میں تدریس اور جامعۃ المصطفیٰ (خواہران) اسلام آباد کی مدیریت بھی انجام دی ہے. اسکے علاوہ حج و عمرہ ٹرینر اور رہنمائے زیارات بھی ہیں۔.

اساتید: اساتید جامعہ میں مرد و خواتین اساتذہ کرام حوزہ ھای علمیہ قم و مشھد مقدس، نجف اشرف اور پاکستان کے بہترین اداروں کے فارغ التحصیل ہیں اور مروجہ تعلیم میں بھی ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کے ہیں. جنکی بے پناہ زحمات اور کوششوں سے جامعہ تعلیمی اور تربیتی حوالے سے بہترین نتیجہ دے رہا ہے۔

شعبہ تعلیم: ادارے میں تعلیمی حوالے سے 3 قسم کے کورسز شامل ہیں: