تبلیغات

شعبۂ تبلیغات* جامعۃ الزہراء جہاں طالبات کو علمی وتربیتی حوالے سے تیار کر رہا ہے وہاں وہ معاشرے کی اصلاح اور ان میں تبلیغ وتربیت سے غافل نہیں ہے ، اساتذہ، فارغ التحصیل اور موجودہ طالبات سب اس سلسلے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ جامعۃ الزہرا نے فارغ التحصیل طالبات پر مشتمل ایک مجموع" الزہرانیٹ ورک" کے نام سے تشکیل دیا ہے تا کہ طالبات ایک دوسرے کے سے ارتباط کے ساتھ ساتھ معاشرے میں تبلیغات کی خدمات کو احسن طریقے سے انجام دے سکیں ۔ ▪️بچوں کو معارف اسلامی سے آشنائی کے لیے ہفتہ وار کلاسز ( سنڈے کلاسز ) کا مختلف علاقوں میں اہتمام/ خواتین کی ہفتہ وار کلاسز ▪️ماه مبارک رمضان میں راولپنڈی/ اسلام آباد کی خواتین کیلئے درس ▪️قرآن ( تفسیر ) کی کلاس کا اہتمام امام خمینی (ر) کے فرمان کے پیش نظر کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے عزاداری سیدالشہدا علیہ السلام کے صدقے ہے ، امام مینی نے اس راز کو درک کیا جو اسلام کی بقا کی ضامن ہے، ▪️جامعہ میں یکم محرم سے 12 محرم تک تعطیلات ہوتی ہیں تا کہ اساتذہ اور طالبات اپنے اپنے علاقوں میں مجالس اور عزاداری کا اہتمام کر میں محرم وصفر میں جامعہ میں مجالس عزا کا اہتمام کیا جا تاہے ۔ مختلف امام بارگاہوں میں مجالس اور دروس کا اہتمام مختلف اہم مناسبتوں پر سیمینارز کا اہتمام ۔ ▪️جامعہ میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ومجالس کا اہتمام ▪️ای میل فیس بک/ ٹیلی فونک فقہی مسائل کے جوابات ▪️خواتین میں حجاب اسلامی کے فروغ کیلئے الزہرا حجاب سنٹر کا قیام ▪️خواتین میں مطالعہ کی فرہنگ کو عام کرنے کیلئے اسلامی کتب کے اسٹالز کا اہتمام ▪️اہم مناسبتیں جیسے عید میلادالنبی ، غدیر ، ولادت با سعادت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے تبلیغی اخبار کا اجراء ▪️تبلیغات کی دنیا میں مزید فعال کردار ادا کرنے کیلئے جامعہ اپنی ویب سائیٹ اورفیس بک کے ذریعے خدمات انجام دے رہا ہے ہماری ویب سایٹ
jamiazahra.com
اور فیس بک ٹائم لائن
jamia.zahra
اور فیس بک پیج
JMZ110
کے نام سے ہے۔ ▪️پاکستان بھر کے مختلف دینی مدارس میں خواہران اسا تذہ کی فراہمی۔ ▪️خواتین کے غسل وکفن کے سلسلہ میں راہنمائی ▪️مفید کتب کے تراجم ▪️میرج بیورو کی خدمات *شعبہ فلاحی وسماجی* پیامبر مکرم اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کے فرمان کے مطابق کہ جوشخص خود پیٹ بھر کے سو جاۓ لیکن اس کا ہمسایہ بھوکا ہوتو اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جامعہ جہاں طالبات کو تعلیمی اور تربیتی خدمات انجام دے رہا ہے وہاں بھی بھی معاشرے کے حالات سے نہ کی بے خبر رہا ہے اور نہ ہی بے اعتناء، بلکہ ہمیشہ اپنا فعال کردارادا کرتا رہا ہے ،کشمیر میں آنے والا زلزلہ ہو یا سیلاب تمام مشکلات میں جامعہ نے مردوں کے شانہ بشانہ بھر پور کردار ادا کیا،اس کے علاوہ شیعہ نشین آبادیوں میں جہاں پینے کے پانی کی مشکلات ہیں ان کیلئے واٹر بورنگ، مستحق بچیوں کے جہیز میں امداد، مستحق گھرانوں میں راشن کی فراہمی جیسی خدمات انجام دی جارہی ہیں یہ تمام فلاحی امور آپ مومنین ہی کے تعاون سے چل رہے ہیں ، آپ بھی اپنے مرحومین کی بلندی درجات اوراپنی اخروی سعادت و نجات کے لیے اس کاروان میں شریک ہو سکتے ہیں۔ *مستقبل کے اہداف* جامعه ان تمام خدمات کے ساتھ اپنے آئندہ کے اہداف میں درج ذیل پروگرام رکھتا ہے ۔ ہر سال پورے پاکستان سے طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد داخلے کے لیے رجوع کرتی ہے لیکن جامعہ کی موجودہ بلڈنگ میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے محدود تعداد کو ہی داخلہ دیا جا تا ہے، انشا اللہ مومنین کے تعاون سے بہت جلد جگہ خرید کر جامعہ کے دوسرے کیمپس پر کام شروع کیاجائیگا ،تا کہ زیادہ سے زیادہ طالبات علوم اہل بیت سے فیض یاب ہوسکیں ۔ یونیورسٹیز اور کالجز میں زیرتعلیم طالبات کیلئے ہاسٹل کا قیام ، تا کہ وہ سالم اور تربیت یافتہ ماحول میں اپنی مروجہ تعلیم کو جاری رکھنے کے ساتھ معارف اہل بیت سے بنیادی آشنائی بھی حاصل کرسکیں ۔ آن لائن قرآن و معارف اسلامی کلاسز کا اجراء اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سٹڈی سرکل ، ومعارف اسلامی کلاسز کا اجراء یونیوسٹیز اورحوزہ کی طالبات کے درمیان علمی موضوعات پر گروپ ڈسکشن گھروں میں ہفتہ وار دعاومناجات کے پروگرامز جامعۃ الزہرا اسلام آباداپنی توان کے مطابق بہترین خدمات انجام دے رہا ہے، مومنین و مومنات سے خواہشمند ہیں کہ ادارے کے ساتھ اپنی اخلاقی ، مالی ، مدد کر کے اپنی اخروی سعادت ونجات کا ذخیرہ کیجیے ۔ جو بھی جس شعبہ میں معاون ہوسکتا ہے اسے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ خدا وند متعال ہم سب کو یوسف زہرا مولا صاحب الزمان علیہ السلام کے ناصران میں شامل کر یں۔ (آمین) بینک اکاؤنٹ بنام : جامعة الزہراء اسلام آباد بینک کا نام : الائیڈ بنک ایف ایٹ اسلام آباد برانچ کوڈ 0584 اکاؤنٹ نمبر 30238 سیوفٹ کوڈ AB PAPKKA انٹر نیشنل اکاونٹ PK21ABPA0010019343190016

AlZahra Book Center

سفیران پنجاب

AlZahra Book Center

سفیران سندھ و بلوچستان

AlZahra Book Center

سفیران شمال