جامعہ کا سلیبس


نصاب

ادارہ ہذا میں چار سالہ کورس، مروجہ تعلیم، ایک سالہ کورس، آنلائن اور فزیکل شارٹ کورس اور سنڈے کلاسز کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔

چار سالہ کورس

چار سالہ کورس میں قرآنیات، حدیث، عقائد، عریبک لٹریچر، منطق، فلسفہ، اخلاق، فقہ، اصول فقہ شیعہ شناسی ،دعا و مناجات، تحقیق و خطابت، انگلش لینگویج، فارسی لینگویج، سوشل میڈیا سے آشنائی، مذاھب اسلامی سے آشنائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں آرٹ ورک، حالات حاضرہ، درس اخلاق، علمی نشستیں، مقابلہ جات وغیرہ شامل ہیں.

مروجہ تعلیم

جامعہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جو طالبات مروجہ تعلیم میں ایف_اے، بی_اے یا ماسٹرز کرنا چاہیں تو جامعہ اس حوالے سے بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کرتا ہے.تاکہ طالبات حوزوی تعلیم کے ساتھ مروجہ تعلیم کو بھی جاری رکھ سکیں. اس کے علاوہ وفاق المدارس شیعہ کا امتحان بھی دلوایا جاتا ہے.

ایک سالہ کورس

وہ طالبات جو چار سالہ کورس میں شرکت نہیں کر سکتیں وہ اپنی دینی و مذھبی زمہ داری سے آشنائی کے لیے ایک سال کے کورس میں شامل ہوتی ہیں. جس میں تجويد القرآن ،فقہ، تاریخ، اخلاقیات، عقائد، قرآن فہمی، تحقیق و خطابت، شیعہ شناسی وغیرہ شامل ہیں.

شارٹ کورس (فزیکل)

موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کے شارٹ کورس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دین سے آشنائی کے بنیادی اصول سکھائے جاتے ہیں. اس میں کلاس ششم سے لیکر ماسٹرز لیول تک اور شادی شدہ خواتین بھی شرکت کر سکتی ہیں.اس میں تعلیمی گریڈرز کے اعتبار سے مختلف گروپس بنائے جاتے ہیں جس میں چھوٹی بچیوں کے لیے الگ اور بڑوں کے لیے الگ کورس رکھا جاتا ہے.

آنلائن شارٹ کورس

یہ کورس آنلائن بھی کروایا جاتا ہےتاکہ وہ لوگ جو دوسرے ممالک یا شہروں میں ہیں وہ بھی اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں.

سنڈے کلاسز

راولپنڈی/اسلام آباد کے طلبا و طالبات کے لیے سنڈے کلاسز میں دین شناسی کے کورس کا اہتمام کیا گیا ہے. جس میں کلاس ششم تک کے طلبا اور سکول، کالج اور یونیورسٹی کی طالبات شرکت کرتی ہیں. اور کلاسز کے بعد مسجد الصادق میں باجماعت نماز ادا کر کے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں.